یہ کوئی بےبسی سی بےبسی ہےکہ 127چلتے پھرتےخوش وخرم افراد جن میں مرد' عورتیں' بچےشامل تھے چشمِ زدن میں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ وہ 20 اپریل کی سرشام تھی کہ جب کراچی ایئرپورٹ پر لوگ ہنسی خوشی بھوجا ایئرلائن کے طیارے پر سوار ہونے جارہے تھے کوئی نوبیاہتا جوڑا اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے محوسفر تھا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ یہ اس کا آخری سفر ہے' کوئی اپنےخونی رشتوں سے ملنے کی آس لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی کر رہا تھا کہ کہیں اس سے فلائٹ چھٹ نہ جائے لیکن اسے کیا خبر تھی کہ کچھ ہی دیر بعد اس کی زندگی کی گاڑی چھٹ جائےگی۔ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنے کاروبار میں ترقی کی خاطر سفر کر رہے تھےمگر ان کو کیا پتہ تھا کہ یہ ان کا آخری سفر ثابت ہوگا اور وہ ہمیشہ کے لیے فکرِ معاش سے آزاد ہوجائیں گے۔
کتنے ہی لوگ تھے جو اسلام آباد ایئرپورٹ پراپنے پیاروں کے استقبال کے لیے آنکھوں میں خوشیاں سجائے ہوئے تھے لیکن یہ اچانک کیا ہوا کہ ہنستے بستے لوگ' روشن اور خوش و خرم چہرے چند ہی لمحوں میں راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے۔ ان کے چہرے اور جسم اس قابل بھی نہ رہے کہ ان کے پیارے ایک نظر ان کو دیکھ سکیں۔
جہاز کے زمین پر اترنے سے چند منٹ قبل آسمانی بجلی چمکی اور چند ہی ساعتوں میں ہوا میں معلق جہاز کو آگ کے گولے میں تبدیل کرگئی۔ ایک کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا جہاز کا ملبہ' جلتا ہوا انسانی گوشت' چہارسو بکھرا ہوا مسافروں کا سازوسامان قیامت سے پہلے قیامت کا منظر پیش کر رہا تھا۔ جن لوگوں نے بھی میڈیا کے ذریعے یہ منظر دیکھا ان سب کی آنکھیں اشک بار تھیں اور لب پہ دعا تھی کہ اللہ تعالٰی ہر ذی روح کو ایسی ناگہانی آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین
may their souls rest in peace.
ReplyDeleteAllahtallah in sub k gunnah bakhsh day or inhen jannat main jaga dayin...aameen
ReplyDeletewaqai boht dill dehlany wala waqaya hai yeh.. ajj ka Javid ch ka colum zarur parhana iss pe..
ReplyDeletehan yr... ye baten he btati hain k yehi zindagi h... ye to sabaq hote hain phr bhi hum kch nhi seekh patay k life me lambi lambi plaining kr lete hain,,, ye nhi sochte k agay life h bhi ya nhi,,, Allah tala hum sabko naik hidayat de Ameen
ReplyDeleteMsy allah keep them rest in peace.
ReplyDeleteAmeen!