Tuesday 10 April 2012

اف یہ شدید گرمی اورسرِشام بازاربند۔۔۔۔۔



ہماری حکومت کی عقل پر تالے پڑگئے ہیں نہ تو حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے  کی صلاحیت رکھتی ہے، نہ ہی بجلی کی پیداوار کو بڑھانےکا کوئی انتظام کرسکتی ہے۔ سارا نزلہ بےچارے عوام پر گرتا ہے. ہمارے وزیراعظم اور تمام صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اگر متفق ہوئے بھی تو کس بات پر دو دن دفاتر بند کرنے اور 8 بجےکےبعد تجارتی اور کاروباری مراکز بند کرنے پر۔ 
پاکستان جیسے شدید گرم ملک میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دوپہر میں تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہوں اور شام میں کھولے جائیں، لیکن افسوس کہ ہماری حکومت توانائی کے اداروں سے کرپشن ختم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتی ہے۔
 ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکاری اداروں سے کرپشن ختم کی جائے، بجلی چوروں کا محاسبہ کیا جائے، جو حکومت میں شامل بجلی چوروں کے پشت پناہ ہیں ان کا بھی محاسبہ کیا جائے، انصاف اور سزا کے نظام کو موثر بنایا جائے۔
پاکستانی حکومت کی غلط حکمتِ عملی سے ملک ترقی کے بجائےتنزلی کی طرف سفر کر رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام اور کاروباری طبقے کو پریشانی میں مبتلا کرنے کے بجا ئے اپنی حکمتِ عملی اور طرزِ حکمرانی پر نظرثانی کرے۔


2 comments: